سرکاری ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی بھارت سنچار نگم لمیٹڈ نے پری پیڈ موبائل
صارفین کے لیے 136 روپے میں 730 دن کی مدت والا پرموشنل آفر فریڈم پلان
پیش کیا ہے۔ بی ایس این ایل نے آج یہاں
بتایا کہ یہ آفر قومی سطح پر پیش کیا گیا ہے۔ اس کے تحت صارفین کو 30 دنوں تک تمام نیٹ ورک پر لوکل یا ایس ٹی ڈی یا
رومنگ میں 25 پیسے فی منٹ میں کال کی سہولت کے ساتھ میں ایک جی بی ڈیٹا ملے
گا۔